حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 22 نوامبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، روس

روس کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے کہا کہ روس نے مختلف سطحوں پر بارہا کہا ہے کہ ابھی تک طالبان کو تسلیم کرنے کے بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور ماسکو نے اب تک طالبان کو تسلیم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔


کابلوف نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے البتہ اس بارے میں کئی بار تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

یاد رہے روس کا کہنا ہے کہ جب تک اقتدار سنبھالتے وقت کیے جانے والے وعدے پورے نہیں ہوجاتے روس، طالبان کو تسلیم نہیں کرے گا، ان وعدوں میں جامع حکومت کی تشکیل اور دہشت گردوں سے عملی طور پر مقابلہ کرنا شامل ہیں۔

شریک یي کړئ!