حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 8 ژانویه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

طالبان حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر عائد کردہ پابندی ہٹائے، حکمت یار

حزب اسلامی افغانستان کے رہنما گلبدین حکمت یار نے کہا کہ نوجوان نسل، لڑکے اور لڑکیاں دونوں کی تعلیم حکومت کی ذمہ داری ہے۔


حزب اسلامی افغانستان کے رہنما نے، طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر عائد کردہ پابندیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں لکھا ہے کہ طالبان نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے جس کا خود ان کے پاس کوئی جواز نہیں ہے۔

حزب اسلامی کے رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ طالبان کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ ترجیحات کو سمجھے اور ایسے فضول اور تباہ کن فیصلوں سے گریز کرے۔

واضح رہے کہ حکمت یار نے یہ بیانات اس وقت دیئے ہیں جب طالبان کی وزارت تعلیم نے حال ہی میں سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو ایک مراسلہ کے ذریعے حکم دیا تھا کہ وہ خواتین کی تعلیم پر تا حکم ثانوی پابندی عائد کریں۔

شریک یي کړئ!