حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 20 آگوست , 2023 خبر کا مختصر لنک :

سقوط کابل کی اصل وجہ مغرب کی خیانت ہے، تاجکستان میں افغان سفارت خانے کا الزام

دوشنبہ میں واقع افغان سفارت خانے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض حکام کی بدعنوانیوں اور مغربی اتحادیوں کے بارے میں خوش فہمی کے نتیجے میں کابل طالبان کے قبضے میں چلاگیا۔


سفارت خانے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت کے تحت دین اور اجتماعی و عوامی ادارے مخصوص فکر کے تحت بدل گئے ہیں۔ بچیوں کے اسکولوں کو بند کرنا، ملازمت اور تعلیم جیسے بنیادی حقوق سے خواتین کو محروم کرنا اور ملکی اداروں کا نظام تہہ و بالا ہونا ایسے واقعات ہیں جو افغانستان میں رونما ہوئے ہیں۔

سفارت خانے نے 15 اگست کو افغانستان کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے سفارتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ عوام کے ساتھ مل کر افغانستان کا پرچم سرنگوں کریں۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں