حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 28 مارس , 2023 خبر کا مختصر لنک :

داعش کے بارے میں امریکی حکام کے بیانات درست نہیں ہیں، مجاہد

طالبانی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی تعداد کے بارے میں امریکی حکام کے بیانات درست نہیں اور افغانستان میں داعش کی تعداد پہلے سے کم اور شکست کھا چکی ہے۔


طالبانی حکومت کے ترجمان مجاہد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نے لکھا ہے کہ امریکی حکام کے اس مسئلے کے بارے میں مبالغہ آرائی، داعش گروپ کے ساتھ تعاون اور ان کے حق میں پروپیگنڈے ہے، لہٰذا ایسے بیانات سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کے سینٹرل اسٹاف (CENTCOM) کے کمانڈر مائیکل کریلا نے کہا تھا کہ داعشی خراسان گروپ آئندہ چھ ماہ میں امریکہ اور مغربی ممالک کے مفادات پر حملہ کرنے کے قابل ہو جائے گی۔

شریک یي کړئ!