طالبان کی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ خطے میں حالیہ حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تاجک اور پاکستانی شہریوں نے داعش کے نام پر کچھ ممالک پر حملے کیے ہیں۔
طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع نے وزارت داخلہ کی سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ خطے کے ممالک کو احساس ہو چکا ہے کہ داعش کی جڑیں کہاں ہیں اور حالیہ حملوں سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ تاجک اور پاکستانی شہریوں نے داعش کے نام پر کچھ ممالک پر حملے کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان سرزمین سے ہمسایہ ممالک اور خطے کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور دہشت گرد گروہ داعش کو بھی افغانستان میں تباہ کیا جا رہا ہے۔
قانع نے کہا کہ طالبان کا کچھ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین رابطہ ہے اور وہ بھی باہمی تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔