مقامی ذرائع کے مطابق ترکی کے شمالی شہر توکات میں پولیس نے 47 افغان پناہ گزینوں کو ایک گاڑی کی تلاشی لینے کے دوران گرفتار کیا ہے۔
گرفتار شدگان کو طبی معائنے کے بعد ملک سے بے دخل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ہر ہفتے ترکی کے مختلف شہروں میں درجنوں افغان شہری گرفتار کرنے کے بعد افغانستان واپس کردیا جاتا ہے۔
انقرہ نے حالیہ مہینوں کے دوران افغان پناہ گزینوں کی گرفتاری اور ملک سے بے دخلی کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک تقریباً 4 ہزار افغان شہریوں کو ترک پولیس نے گرفتار کرکے کابل واپس بھیج دیا ہے۔