حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 14 ژوئن , 2024 خبر کا مختصر لنک :

او آئی سی کی النصرت کیمپ پر حملے کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض فوج کے "ہولناک قتل عام" کی مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔


او آئی سی نے بین الاقوامی قانون کے مطابق صیہونی حکومت کے خلاف تحقیقات، جوابدہی اور سزا دینے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے کردار کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا ہے۔

یاد رہے غاصب صهیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے مرکز پر اپنے وحشیانہ حملوں میں 210 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

شریک یي کړئ!