آریانانیوز: عالمی ادارہ صحت نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ افغانستان اس بیماری کے خاتمے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان اور پاکستان واحد ممالک ہیں جو اب تک پولیو کے خاتمے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ ان دونوں ممالک میں امن و امان کی خراب صورتحال ہمیشہ سے پولیو کی ویکسینیشن کے لئے ایک چیلنج رہی ہے۔ ماضی میں طالبان اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں ویکسینیشن نہیں ہونے دیتے تھے۔
رواں سال افغانستان میں پولیو کے دو مثبت کیسز درج ہوئے ہیں۔