حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 25 می , 2023 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں غذائی قلت کے باعث 80 بچے جان کی بازی ہار گئے

کابل کے اندراگاندھی چلڈرن سپیشلائزڈ ہسپتال نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران، اس ہسپتال میں 1,125 غذائی قلت کے شکار بچے لائے گئے تاہم ان میں سے 80 بچے ابدی نیند سو گئے ہیں۔


اس ہسپتال کے شعبۂ خوراک کی سربراہ حسیبا یوسفی نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 300 غذائی قلت کے شکار بچوں کو نیز اس ہسپتال میں لایا گیا اور ان میں سے 9 بچے غذائی ضروریات پوری نہ ہونے کی وجہ سے لاحق بیماری کے نتیجے میں انتقال کر گئے۔

متعدد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ غربت، خاندانوں کی طرف سے صحت کی دیکھ بھال میں عدم رعایت اور بچوں کو بروقت قطرے نہیں پلائے جانے کو افغانستان میں غذائی قلت کی سب سے اہم وجوہات ہیں۔

شریک یي کړئ!