حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 10 نوامبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان اور فلسطین میں جاری بحران کا ذمہ دار امریکہ ہے، صدر پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ایشیا کی صورتحال اور غزہ کے خلاف جنگ کے بارے میں گفتگو میں کہا کہ امریکہ افغانستان، یوکرین، فلسطین اور عراق میں جاری بحران کا ذمہ دار ہے اور مشرق وسطیٰ میں افراتفری جاری رکھنا امریکہ کے مفاد میں ہے۔


پیوٹن نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں افراتفری جاری رکھنا امریکہ کے مفاد میں ہے، لہذا وہ جنگ اور خونریزی کے مخالف ملکوں کو ہمیشہ بدنام کرنا چاہتا ہے، یہاں تک کہ اقوام متحدہ کو بھی اذیت و آزار دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد کرنے کا کوئی راستہ نہیں سوائے اس کے کہ وہ جنگ میں ملوث افراد سے لڑیں عین اسی طرح جیسے ہم یوکرین میں ان سے لڑ رہے ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں بچوں کے قتل، بزرگوں اور ڈاکٹروں کے قتل کے مناظر ہمارے لئے انتہائی تکلیف دہ ہیں لیکن صرف ہمدردی قابل قبول نہیں ہے۔

شریک یي کړئ!