حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 22 مارس , 2024 خبر کا مختصر لنک :

افغان سرحدوں پر مکمل امن و امان برقرار ہیں، مجاہد

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سی ایس ٹی او کو تاجکستان کی مسودہ تجویز کے جواب میں کہا کہ افغانستان اور تمام سرحدی ممالک بالخصوص تاجکستان کے درمیان سرحدی سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔


طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے کسی بھی سرحدی خطرے کا تعلق ہمسایہ ممالک سے نہیں ہے، ہم کسی بھی شخص یا گروہ کو کسی ملک کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور افغانستان میں ایسے گروہ نہیں ہیں جو کسی ملک کے خلاف کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا، “افغانستان کے ساتھ سرحد پر سیکورٹی کے فقدان کے بارے میں تاجکستان کے بعض بیانات درست نہیں ہیں اور طالبان تاجکستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بحال کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ فریقین کے درمیان اعتماد قائم کیا جا سکے۔

یاد رہے تاجکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم (سی ایس ٹی او) کو ایک مسودہ پیش کیا ہے جس سے دونوں ممالک کی سرحدوں کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

شریک یي کړئ!