حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 12 ژوئن , 2022 خبر کا مختصر لنک :

پناہ گزینوں کی ملک بدری کے برطانوی فیصلے پر اقوام متحدہ کی تنقید

آریانانیوز: خبررساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق، اقوام متحدہ کے شعبہِ پناہ گزین کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا: مہاجرین کو روانڈا بھیجنے کا برطانوی فیصلہ بالکل غلط ہے۔


اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے اس برطانوی فیصلے کے رد عمل میں ایک بیان میں کہا: مہاجرین کی ملک بدری اور ان کی روانڈا منتقلی ایک افسوسناک رویداد ہے۔

دریں اثناء، خبررساں ادارے المیادین نے خبر دی ہے کہ برطانیہ اور روانڈا کے مابین کیے گئے ایک متنازعہ معاہدے، جس کے تحت پناہ گزینوں کو غیر قانونی طور پر انگلش چینل عبور کرکے روانڈا منتقل کیا جانا ہے؛ اس معاہدے کے بعد برطانیہ کو بھاری مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر رساں ادارے کے مطابق، تارکین وطن کے پہلے گروہ کی ملک بدری اور روانڈا منتقلی کے سلسلے میں ایک برطانوی عدالت اپیل کی درخواستوں پر غور کر رہی ہے۔

اگرچہ انسانی حقوق کے محافظین، اقوام متحدہ، چرچ آف انگلینڈ اور یہاں تک کہ برطانوی شاہی خاندان نے بھی اس منصوبے پر تنقید کی ہے، لیکن وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت اس عمل سے انگلش چینل سے غیر قانونی طور پر برطانیہ منتقلی کو روکنے کی خواہاں ہے؛ اس منتقلی میں بریگزٹ کے بعد اضافہ ہوا ہے۔

شریک یي کړئ!