حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 4 ژانویه , 2024 خبر کا مختصر لنک :

پاکستان کی جانب سے کابل دھماکے کی مذمت

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کابل شہر کے دشت بارچی علاقے میں ہونے والے حالیہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔


پاکستان کی وزارت خارجہ نے کابل شہر کے دشت بارچی علاقے میں ہونے والے حالیہ دھماکے کی مذمت کی ہے جس میں کم از کم 25 افراد جانبحق اور زخمی ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہے۔

یاد رہے داعش نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں 20 افراد جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

شریک یي کړئ!