حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 15 اکتبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

پاکستان مہاجرین کو زیادہ تنگ نہ کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان میں افغان مہاجرین کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی حالت نہایت تشویشناک ہے جس پر بین الاقوامی سطح پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔


اپنی رپورٹ میں بین الاقوامی ادارے نے کہا ہے کہ طالبان کے خوف سے کثیر تعداد میں افغان شہریوں نے پاکستان کا رخ کیا ہے جہاں ان کو گرفتار اور ملک بدر کرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

ایمنسٹی نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کرنے اور ملک بدر کرنے کا سلسلہ فوری طور پر ختم کرے۔

شریک یي کړئ!