جبری اخراج کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے کے بعد پاکستانی حکومت نے کم از کم 277 افراد کو افغانستان واپس بھیج دیا ہے۔
طالبان کی وزارت برائے مہاجرین و پناہ گزین (ایم او آر این اے) نے اعلان کیا ہے کہ رہائشی دستاویزات کے ساتھ افغان پناہ گزینوں کی پاکستان سے ملک بدری کے جاری عمل کے تسلسل میں 277 افراد کو پاکستان سے افغانستان بدر کیا گیا ہے۔
ایکس پر شائع وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق پاکستان سے نکالے جانے والے مہاجرین 17 اپریل کو طورخم کراسنگ کے ذریعے افغانستان میں داخل ہوگئے ہیں۔