حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 10 آگوست , 2024 خبر کا مختصر لنک :

غزہ میں قحط نے ہزاروں افراد کو خطرے میں ڈال دیا

فلسطینی ہلال احمر نے متنبہ کیا ہے کہ مسلسل قحط کی پالیسی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں ہزاروں بیماروں، بچوں اور شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔


فلسطینی ہلال احمر تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قحط اور بھوک کے پھیلنے سے بڑی تعداد میں شہدا شہید ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر نے خبردار کیا ہے کہ قحط کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں مزید ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر محاصرہ توڑنے اور غزہ کی پٹی میں مسلسل بنیادوں پر امداد کے داخلے کی اجازت دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو ہزاروں افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔

غزہ کی پٹی میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 39 ہزار 258 فلسطینی شہید اور 90 ہزار 589 زخمی ہوچکے ہیں۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں