حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 21 ژانویه , 2024 خبر کا مختصر لنک :

غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے، طالبان

طالبان سربراہ نے کہا کہ انسانی حقوق کے مغربی دعووں کے باوجود فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جاری ہے۔


غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے تین ماہ مکمل ہونے پر طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے مغربی دعووں کے باوجود فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب طالبان کے نیشنل ریڈیو ٹیلی ویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہدایت نے بھی کہا کہ طالبان رہنما نے افغانستان اور دیگر ممالک میں انسانی حقوق پر مغربی دباؤ کو مسترد کر دیا ہے۔

ملا ہیبت اللہ نے مزید کہا کہ آج آپ دنیا میں انسانی حقوق کے بارے میں جاہلوں اور ظالموں کے دعوے ہر روز سنتے ہیں لیکن ان دعوؤں کے باوجود فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری ہے اور غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

شریک یي کړئ!