طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عزاداری کے خلاف کسی بھی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے ہرات کے انفارمیشن اینڈ کلچر کے سربراہ کے بیان کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
انہوں نے محرم الحرام کی تقریبات پر پابندیاں عائد کرنے کی افواہوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شیعوں کو اپنے علاقوں میں مکمل آزادی حاصل ہے اور وہ عاشورہ منعقد کرسکتے ہیں، لیکن بعض پابندیاں ان تقریبات کی حفاظت کو یقینی بنانے اور شیعہ علماء کے تعاون سے عائد کی گئی تھیں۔
یاد رہے اس سے قبل میڈیا نے ہرات کے انفارمیشن اینڈ کلچر کے سربراہ کے بیان کی تشریح کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے عاشورہ کو بدعت قرار دیا ہے۔