حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 28 فوریه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی کا تسلسل انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، یوناما

آریانانیوز: افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (UNAMA) نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر، افغان لڑکیوں پر اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم کے حصول پر عائد پابندی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور خود کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا ہے۔


یوناما نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ایک ماہ میں، پورے افغانستان میں اسکول اور یونیورسٹیاں حصول علم کیلئے کھول دی جائیں گی، لیکن افغان لڑکیاں پھر بھی محروم رہیں گی۔

یوناما نے ایک بار پھر طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زندگی، معاش اور مستقبل کے تحفظ کیلئے افغان لڑکیوں اور خواتین پر اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے دروازے کھول دیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے وسیع پیمانے پر بین الاقوامی مخالفت کے باوجود، خواتین کی تعلیم اور کام پر پابندی کو منسوخ کرنے کیلئے کوئی مثبت اقدام نہیں کیا ہے۔

شریک یي کړئ!