طالبان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان لبنان، فلسطین، شام اور یمن پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں اور لبنانی سرزمین پر زمینی حملے کی مذمت کرتے ہیں جو تمام بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اخلاقی اصولوں اور معیارات کی خلاف ورزی ہے۔
طالبان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین میں نسل کشی اور لبنان اور خطے کے دیگر ممالک پر صیہونی حکومت کے وسیع پیمانے پر حملوں پر دنیا کے ممالک کا سنجیدہ رد عمل نہ ہونا غیر منصفانہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان تمام ذمہ دار علاقائی اور بین الاقوامی جماعتوں کی حمایت کریں گے۔