حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 12 جولای , 2024 خبر کا مختصر لنک :

طالبان کی ایران کے منتخب صدر کو مبارکباد

طالبان نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔


14 ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسعود پزشکیان نے اکثریت حاصل کی اور ایرانی عوام کے منتخب صدر بن گئے۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ حنفی وردک نے مسعود پیشکیان کو ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ نئی حکومت اپنے داخلی معاملات کو بہتر طریقے سے سنبھالنے کے علاوہ افغانستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے موثر اور مفید اقدامات کرے گی۔

یاد رہے مسعود پزشکیان پیشے کے لحاظ سے ہارٹ سرجن اور قانون ساز ہیں، 69 سالہ پزشکیان دوسری خاتمی کی حکومت میں صحت اور طبی تعلیم کےوزیرتھے اور وہ 5 بار ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک بار سے اس کے نائب بھی رہے ہیں۔

شریک یي کړئ!