حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 13 فوریه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

طالبان کا ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر شدید ردعمل کا مظاہرہ

آریانانیوز: طالبان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ طالبان حکومت ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں، انتہاء پسند گروہ کی قرآن مجید کی بے حرمتی کے مقصد سے کی گئی مذموم کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔


طالبان نے مزید زور دے کر کہا کہ آزادی بیان کو جواز بنا کر دو ارب مسلمانوں کے مذہب حقہ اور عقیدے کی توہین قابلِ جواز نہیں ہے۔

طالبان کی وزارت خارجہ نے یورپی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان انتہاء پسند اقدامات کے خلاف کھڑے ہوں۔

شریک یي کړئ!