حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 22 می , 2024 خبر کا مختصر لنک :

طالبان کا غزہ میں صیہونی جرائم روکنے کا مطالبہ

طالبان نے اعلان کیا کہ ہم اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کے لئے متحد ہوں۔


افغانستان کے وزیر حج نور محمد ثاقب نے ترکی کے شہر استنبول میں عالم اسلام کے علماء کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کا تعلق صرف فلسطین سے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ سے ہے۔

انہوں نے فلسطین کے مظلوم عوام پر وحشیانہ حملوں اور بچوں اور خواتین سمیت روزانہ سینکڑوں مسلمانوں کو شہید کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لئے متحد ہوں اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کریں۔

شریک یي کړئ!