حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 10 آوریل , 2024 خبر کا مختصر لنک :

طالبان کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کا خیرمقدم

طالبان کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔


طالبان وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کو یقینی بنائے تاکہ وہاں جاری تباہی کو روکا جا سکے۔

وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بااثر ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی نسل کشی کو روکنے کے لیے قراردادوں کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی کریں۔

شریک یي کړئ!