افغان طالبان کے ترجمان نے امریکہ اور طالبان کے درمیان تعاون کے حوالے سے صدر جوبائیڈن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان امریکی غلام نہیں ہیں۔
امریکی صدر نے القاعدہ کے خلاف طالبان سے مدد طلب کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر طالبان رہنماؤں نے شدید رد عمل دکھایا ہے۔
ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے لکھا ہے کہ طالبان امریکہ کے غلام نہیں ہیں۔ اگر طالبان امریکی غلام ہوتے تو امریکہ پابندیاں لگانے کے بجائے طالبان کی حکومت تسلیم کرتا۔
ترجمان نے دوبارہ تاکید کی کہ آج افغانستان اپنے فیصلوں میں خودمختار ہے۔