طالبان کی وزارت داخلہ نے پولیس افسران کو انتباہ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش طالبان رہنماؤں کو حج سے واپسی کے موقع پر حملوں کا نشانہ بناسکتی ہے۔
تحریری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش طالبان رہنماؤں پر خودکش حملوں کا منصوبہ بنارہی ہے ان کو روکنے کی ضرورت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹھوس اطلاعات کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ داعش بعض صوبوں میں طالبان رہنماؤں، صوبائی گورنروں اور حکومتی و فوجی اعلی عہدیداروں پر حج سے واپسی پر حملے کرسکتی ہے۔ داعش اپنے منصوبے پر عمل کرنے کے لئے لوگوں کے ہجوم کا سہارا لے سکتی ہے۔
طالبان رہنماؤں کی جانب سے داعش کو افغانستان سے مکمل ختم کرنے کے دعووں کے باوجود افغانستان کے مختلف حصوں میں یہ دہشت گرد گروہ سرگرم ہے۔