حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 11 آوریل , 2024 خبر کا مختصر لنک :

حکمتیار کو رہائش گاہ سے نکالنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، مجاہد

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حکمت یار کی کابل کے ضلع دارالامان میں رہائش گاہ 'متنازع' تھی اور اس لیے مناسب جگہ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حکمت یار کو رہائش گاہ سے بے دخل کرنے کے بارے میں میڈیا میں پھیلائی جانے والی افواہیں غلط ہیں۔

انہوں نے حکمت یار کو افغان جہادی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

یاد رہے حالیہ دنوں میں حکمت یار کے سابق گھر کو طالبان فورسز کے گھیرے میں لینے کی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

شریک یي کړئ!