حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 18 ژانویه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

حامد کرزئی کا اقوام متحدہ سے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ

آریانانیوز: افغان سابق صدر نے اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے عالمی تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے نوجوانوں کو تعلیم فراہم کرے۔


افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے عالمی تعلیم کے خصوصی نمائندے گورڈن براؤن کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کروانے اور اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے پر زور دیا ہے۔

کرزئی نے افغانستان میں تعلیم کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے براؤن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، افغان نوجوانوں کی تعلیم کی سہولت کیلئے اقوام متحدہ کے تعاون کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

 

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں