آریانانیوز: طالبان کے ترجمان، ذبیح اللہ مجاہد نے پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی توہین کرنے والی بھارتی اہلکار پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مجاہد نے ٹویٹ میں لکھا: بھارت کی حکمران جماعت کی ایک عہدیدار کی جانب سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے توہین آمیز الفاظ کے استعمال کی طالبان مذمت کرتے ہیں۔ ہم ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے متعصب افراد کو مذہبِ مبارکِ اسلام کی توہین، اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہ دی جائے۔
بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت ’بھارتیہ جنتا‘ کے ترجمان نوین کمار جندال کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے مظاہروں میں اضافے کے بعد، پارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔