روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے برطانیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران جھوٹے شواہد پیش کر رہا ہے اور لوگوں پر تشدد کر رہا ہے۔
زخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ “افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران، برطانوی فوج نے بار بار جھوٹے ثبوت بنائے اور تشدد کا بھی استعمال کیا۔
انہوں نے برطانیہ اور نیٹو پر زور دیا کہ وہ جنگی مجرموں کو نہ چھپائیں۔