افغانستان چیمبر آف کامرس کے سربراہ توکل احمدی یار نے امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور سے ملاقات میں افغانستان کے خلاف امریکی بینکاری پابندیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے ان پابندیوں کو افغانستان کی معیشت اور تجارت کے مفلوج ہونے کی بنیادی وجہ قرار دیا اور ان کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔
احمد یار نے بینکاری لین دین اور قرضوں تک رسائی میں افغان تاجروں کے سنگین مسائل کی طرف بھی اشارہ کیا اور ملک کی معیشت کے اہم ستونوں میں سے ایک کے طور پر افغانستان کے زرعی شعبے کی اہمیت پر زور دیا۔