حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 13 نوامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

امارات اسلامی کے ترجمان کا دوحہ قطر میں خطاب؛ غاصب اسرائیل کو قانونی طور پر ہرگز قبول نہیں کریں گے

آریانانیوز: طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے دوحہ میں فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے صہیونیت اور طالبان کے مابین تعلقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان غاصب اسرائیل کو قانونی طور پر ہرگز قبول نہیں کریں گے۔


طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے دوحہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور قدس کی حمایت میں ہمارا موضع معین و مشخص ہے۔ جو کچھ اسرائیل کی غاصب افواج فلسطین کی سرزمین پر کر رہی ہیں، وہ ظلم ہے اور طالبان اس کو ہرگز قبول نہیں کرتے۔

نعیم نے مزید کہا کہ اسرائیل کو قانونی طور پر قبول کرنا اور اس کے ساتھ رابطہ برقرار کرنا، کسی صورت قابل قبول نہیں اور طالبان کی سیاست میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

شریک یي کړئ!