حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 14 سپتامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

اقوام متحدہ نے پنجشیر میں قیدیوں کے قتل عام کی تصدیق کردی

آریانانیوز: افغانستان میں اقوامتحدہ کے امدادی مشن ﴿UNAMA﴾ نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کے ہاتھوں قیدیوں کی مبینہ ہلاکتوں کی رپورٹیں موثق معلوم ہورہی ہیں اور ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا۔


کابل میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کے دفتر نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ طالبان کے ہاتھوں قیدیوں کے قتل کی اطلاعات موثق معلوم ہو رہی ہیں اور ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا۔

اس دفتر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ کابل میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کا دفتر (یو این اے ایم اے) پنجشیر کی صورتحال پر نظر رکھنے کو جاری رکھے گا۔

قبل از ایں پنجشیر میں طالبان کے ہاتھوں کچھ قیدیوں پر گولیاں چلانے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

شریک یي کړئ!