اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابقہ نمائندہ ملیحہ لودھی نے تحریک طالبان پاکستان کی افغانستان میں موجودگی کے حوالے سے افغان طالبان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کے بارے میں پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔
انہوں نے پاکستانی حکام اور افغان طالبان رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے بارے میں کہا کہ کابل کے حکام نے یقین دلایا ہے کہ ٹی ٹی پی کو نکیل ڈالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کابل کے رویے کے بارے میں اسلام آباد کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔