سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ایک انتخابی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کا افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا ملک کی تاریخ کا 'شرمناک ترین دن' تھا۔
ٹرمپ کے مطابق افغانستان سے امریکی فوجیوں کے نامناسب انخلا نے ولادیمیر پوٹن کو یوکرین پر حملہ کرنے کی ترغیب دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کو افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا میں ملوث جرنیلوں کو برطرف کر دینا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اربوں ڈالر مالیت کے امریکی فوجی ساز و سامان موجود ہیں۔