افغانستان میں اقوام متحدہ کی امدادی کمیٹی (یوناما) نے کہا ہے کہ افغانستان بحران کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔
یوناما نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کے مقامی اور بین الاقوامی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے اور کام کرنے پر پابندی تمام افغانوں کو غیر محفوظ بنا دے گی۔
یوناما کی اطلاعات کے مطابق، اس تنظیم کے نائب مارکس پوتزل نے طالبان کے وزیر تعلیم کے قائم مقام وزیر ندا محمد ندیم کے ساتھ ملاقات کے بعد ان مسائل پر گفتگو کی ہے۔
اس ملاقات میں پوٹزل نے افغانستان میں خواتین کے کام اور تعلیم پر عائد پابندی کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔