حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 15 سپتامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

احمد مسعود افغانستان سے فرار؟

احمد مسعود سے قریب ایک شخص کا کہنا ہے: ابھی بھی پنجشیر میں جھڑپیں جاری ہیں؛ اس صوبے کی وادیاں ابھی بھی مقاومت فرنٹ کے قبضے میں ہیں، اور مسعود کے افغانستان چھوڑنے کی افواہیں درست نہیں ہیں۔


احمد مسعود سے قریب شخص قاسم محمدی نے کہا: پچھلے کچھ دنوں میں طالبان پنجشیر میں داخل ہوئے ہیں اور اب ۷۰ فیصد شاہ راہیں اور راستے طالبان کے کنٹرول میں ہیں، لیکن پنجشیر کی وادیاں اب بھی عوامی قوتوں کے مکمل کنٹرول میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: طالبان کے اراکین پنجشیر میں داخل ہونے کے بعد پاکستانی جنگجو ان کی مدد کے لیے آئے، جس کے نتیجے میں محاصرہ ٹوٹ گیا؛ وہ رات کے وقت پنجشیر کے آسمانوں پر سرگرم رہتے ہیں۔

محمدی نے بتایا: خطے کے ممالک کے مطابق، پچھلے کچھ دنوں میں ۴۰ ہزار طالبان افواج پنجشیر میں داخل ہوچکی ہیں، جو پانچ گروہوں پر مشتمل ہیں: طالبان فورسز، حقانی گروپ، القاعدہ، اور داعش جو مختلف ممالک کے لوگوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا: اب یہ ایک غیر ملکی جنگ ہے اور پاکستان اور قطر طالبان کو مالی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ خطے اور دنیا کے ممالک اس بات کا نوٹس لیں گے۔

محمدی نے مزید کہا: بہت سے خاندانوں نے خوف سے اپنے گھر اور علاقے چھوڑدیے ہیں، اور لوگوں کی صرف ایک محدود تعداد باقی رہ گئی ہے۔

انہوں نے احمد مسعود کے پنجشیر چھوڑنے کے بارے میں یہ بھی کہا: وہ ایک محفوظ جگہ پر ہیں، اور ان کے افغانستان سے نکلنے، ترکی یا کسی دوسرے ملک جانے کی افواہیں درست نہیں ہیں اور ان کا پنجشیر کی وادی سے تعلق برقرار ہے۔

شریک یي کړئ!

زیادہ ملاحظہ کی جانے والی خبریں

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں