حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 8 می , 2024 خبر کا مختصر لنک :

یو این اے ایم اے کا افغان صحافیوں کی حمایت کا مطالبہ

آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی سیکرٹری جنرل روزا اوٹین بائیوا نے افغان صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی خطرات فضا کے باوجود افغان صحافی اس ملک میں عوام کو درست معلومات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔


اوتن بائیوا نے مزید کہا کہ “صحافیوں کا کام ایک باخبر، ترقی یافتہ اور خوشحال قوم کے لئے ضروری ہے اور تعلیم، ماحولیات، صحت، معیشت اور اچھی حکمرانی جیسے کلیدی شعبوں میں تمام افغانوں کے لئے اہم ہے۔ افغان صحافیوں کی بہادری قابل ستائش ہے، اور ان ہیروز کی حوصلہ افزائی اور حفاظت کی جانی چاہئے۔

یاد رہے طالبان نے افغانستان میں اپنے غلبے کے بعد میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں