حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 17 نوامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

یوناما کا افغانستان میں انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ

آریانانیوز: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNAMA) کے دفتر نے ایک ٹوئٹ میں، خواتین اور لڑکیوں کو پارکوں اور تفریحی مقامات میں داخلے سے روکنے کے طالبان کے حالیہ فیصلوں پر، تشویش کا اظہار کیا ہے۔


اس تنظیم نے مزید کہا کہ افغان باشندوں کے حقوق، خاص طور پر خواتین کی ہر قسم کی عوامی زندگی تک رسائی سمیت لڑکیوں کے تعلیمی حقوق کی رعایت کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ان بیانات کا اظہار ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب طالبان کی وزارت برائے امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے کابل کے عوامی پارکوں میں خواتین اور لڑکیوں کی حاضری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

شریک یي کړئ!