حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 1 آگوست , 2023 خبر کا مختصر لنک :

یورپ اور امریکہ پر پابندی لگائیں گے، سربراہ افغان وزارت قانون

یورپی یونین کی جانب سے تین افغان حکومتی اہلکاروں پر پابندی کے بعد افغان وزارت قانون کے سربراہ عبدالحکیم شرعی نے کابل یونیورسٹی میں ایک نشست کے دوران کہا ہے کہ وقت آیا ہے کہ طالبان حکومت دوسروں پر پابندی لگائے۔


انہوں نے افغان حکومت کو طاقتور اور بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ حکومت ختم ہو جائے تو افغانستان اندر سے بکھر جائے گا۔

شرعی نے مزید کہا کہ اگر ہم اور آپ اس نظام کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو میں یقین دلاتا ہوں کہ آج یہ لوگ ہم پر پابندی عائد کر رہے ہیں، وہ دن بھی پہنچے گا جب ہم ان پر جوابی پابندی لگائیں گے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور یورپ نے حال ہی میں بعض طالبان رہنماؤں پر پابندی لگائی ہے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں