حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 10 مارس , 2023 خبر کا مختصر لنک :

یورپی یونین کی جانب سے طالبان پر نئی پابندیاں عائد

یورپی یونین نے حال ہی میں طالبان کے نو افراد سمیت تین اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں، جن میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قائم مقام وزراء اور طالبان کے امر بالمعروف اور نہی از منکرات کا ادارہ شامل ہے۔


رپورٹ کے مطابق، ان پابندیوں میں طالبان کے عہدیداروں کی دوسرے ممالک میں رفت و آمد سمیت ان کے اثاثوں کی بندش شامل ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے افغانستان کیلئے اپنے خصوصی نمائندے کے تعاون سے ایک خفیہ معاہدہ کیا تھا، جس میں سات ارب ڈالر سے زائد مالیت کا اسلحہ طالبان گروپ کے حوالے کیا تھا، تاہم اس معاہدے کے بعد سے اب تک پچاس لاکھ سے زائد افراد افغانستان چھوڑ کر جا چکے ہیں اور افغانستان کی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور اس ملک کے 90 فیصد سے زائد لوگ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جبکہ خواتین تعلیم اور کام سے محروم ہیں۔

شریک یي کړئ!

زیادہ ملاحظہ کی جانے والی خبریں

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں