حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 2 می , 2024 خبر کا مختصر لنک :

ہم فلسطینیوں کے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، طالبان

طالبان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں فلسطینی شہر خان یونس میں ناصر اسپتال کے احاطے میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


طالبان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال کے احاطے سے شہید ہونے والوں کی لاشیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، نہتے فلسطینی عوام کے مظلوموں، اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی پاسداری نہ کرنے اور تمام انسانی اقدار کی عدم تعمیل اور غاصب صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کی بے حسی اور غفلت کی نمائندگی کرتی ہیں۔

طالبان کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت کرتا ہے اور دنیا بھر کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم کی روک تھام کے لیے کوشش کریں۔

قبل ازیں طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے فلسطین کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اور ہم ایک بار پھر غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں