طالبان کی وزارت برائے مہاجرین نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ہر روز ایک ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو زبردستی ملک بدر کررہا ہے۔
وزارت مہاجرین کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں سیکڑوں افراد کو پاکستان سے زبردستی ملک بدر کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک پانچ لاکھ سے زائد افراد کو پاکستان سے زبردستی ملک بدر کیا جا چکا ہے۔