افغانستان کے سابق صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ روس افغانستان میں امن کے قیام کی خاطر اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
سابق افغانستانی صدر حامد کرزئی کو امید ہے کہ روس ملک میں امن کے قیام کی خاطر مزید مدد کرے گا۔
انہوں نے روس ۲۴ ٹیلی ویژن چینل کو بتایا: مجھے بہت امید ہے کہ روس افغانستان میں امن کے قیام کی خاطر اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ کیونکہ روس ہمارا پڑوسی ہے اور افغانستان میں پیش آنے والی صورتحال سے وہ بھی متاثر ہے۔
افغانستان کے سابق صدر نے ۲۰۱۸ میں منعقد ہونے والے بین الافغان سربراہی اجلاس اور ۲۰۲۱ میں توسیع شدہ ٹرویکا سمٹ کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا: روس افغانستان میں اس طرح کے سفارتی اقدامات اٹھانے کا عزم بھی رکھتا ہے اور قابلیت بھی؛ مجھے امید ہے کہ یہ عزم جاری رہے. روس کے تعاون سے ہمیں ایک بہتر مستقبل کی امید ہے۔
یاد رہے کہ ۱۴ اپریل کو بائیڈن نے مئی کے مہینے سے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کا آغاز کرنے کا، اور ۱۱ ستمبر تک اسے مکمل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ واشنگٹن کی طرف سے یکم مئی ۲۰۲۱ تک افواج واپس بلانے کے عزم کے بالکل برعکس ہے، جیسا کہ دوحہ (قطر) میں سابقہ امریکی حکومت اور طالبان (جو روس میں ممنوع ہیں) کے مابین فروری کے پہلے معاہدے میں طے کیا گیا تھا۔