حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 12 نوامبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

پناہ گزینوں کی جبری ملک بدری غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، حامد کرزئی

سابق افغان صدر نے کہا کہ پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی جبری ملک بدری غیر انسانی، غیر ذمہ دارانہ اور یہ بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ افغان پناہ گزینوں کے ساتھ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بدسلوکی اور تشدد ناقابل قبول ہے۔

کرزئی نے افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے پر سرحد کے دونوں اطراف کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

سابق افغان صدر نے بااثر شخصیات، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی تنظیموں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ افغان پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ اور ان پر جاری زیادتیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں