آریانانیوز: عالمی خوراک پروگرام ﴿ورلڈ فوڈ پروگرام / ڈبلیو ایف پی) کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 10 میں سے 9 افراد کو مناسب خوراک نہیں ملتی۔ اس پروگرام کے مطابق والدین اپنے بچوں کو صحت بخش خوراک فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک ٹویٹ کی ہے کہ 2022 میں اس نے ملک بھر میں 21 ملین سے زیادہ غذائی قلت اور غذائی عدم تحفظ کے شکار لوگوں کی دیکھ بھال کی ہے۔
طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد ملک میں غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔
امدادی تنظیموں کے مطابق افغانستان کی 97 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے۔