حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 6 سپتامبر , 2023 خبر کا مختصر لنک :

مغرب افغانستان میں داعش کو طاقتور بناکر پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے، ذبیح اللہ مجاہد

طالبان نے سلامتی کونسل کے آخری اجلاس کے بارے میں ردعمل ظاہر کیا۔


ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کو سرکوب کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی افغانستان میں داعش کے طاقتور ہونے کے بارے میں تشویش بے بنیاد ہے۔ بعض ممالک افغانستان میں داعش کا نام لے کر اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیانات غلط ہیں۔ افغانستان میں داعش تباہی سے دوچار ہے۔ ان کو سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔ مغربی ممالک اور عالمی اداروں کی جانب سے داعش کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا افسوسناک ہے۔

شریک یي کړئ!