حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 28 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

محب: امریکہ کے افغانستان سے انخلاء کے طریقے نے حکومت کے خاتمے کی راہ ہموار کی تھی

سابقہ افغانستانی صدر اشرف غنی کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے: جو بائیڈن کے غیر مشروط اور بغیر کسی منصوبہ بندی کے افغانستان کو چھوڑنے کے فیصلے نے حکومت کے خاتمے کی راہ ہموار کی تھی۔


حمد اللہ محب نے فارن پالیسی اخبار کے ساتھ ایک گفتگو میں کہا ہے: ہم نے ہمیشہ امریکہ کے بتدریج اخراج کا مطالبہ کیا تھا تاکہ ہم امریکہ کے مکمل انخلاء سے پیدا ہونے والی خامیوں اور خلاؤں کو پر کرنے کے لیے مناسب طریقے سے تیاری کر سکیں، لیکن ایسا نہیں ہوا تھا۔

انھوں نے دوحہ معاہدے کا حوالہ دیتے ہوۓ کہا ہے کہ افغانستانی حکومت کنارہ کش ہو گئی تھی اور امریکہ نے افغانستان میں طالبان کے ساتھ اپنی جنگ ختم کرنے کے لیے طالبان کو رعایتیں دی تھیں، جس کی وجہ سے افغانستانی سیکیورٹی فورسز میں ابہام اور تضاد پیدا ہو گیا تھا۔

محب نے کہا ہے کہ وہ حکومت کے خاتمے سے ہفتوں پہلے سمجھ چکے تھے کہ حکومت زوال پزیر ہو جاۓ گی۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں