طالبانی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیت المقدس میں مسجد الاقصٰی پر غاصب اسرائیلی رہائشی اور فوجیوں کے حملے کے ردعمل میں کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں اور عبادت گاہوں پر جارحیت انسانی اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں مسجد الاقصٰی پر غاصب اسرائیلی فوجیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان جارحیت کو جلد از جلد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں مغربی کنارے میں تشدد کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ان پر تشدد واقعات کے ساتھ غاصب اسرائیل نے فلسطین کے مختلف علاقوں پر راکٹ بھی فائر کئے ہیں۔