حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 18 دسامبر , 2024 خبر کا مختصر لنک :

طالبان نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں کی تردید کردی

طالبان کے نائب ترجمان حمداللہ فطرت نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب نمائندے کے افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانوں کی موجودگی سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا۔


انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ طالبان کسی کو بھی افغانستان کی سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور پاکستان میں سلامتی کو یقینی بنانا اس کا داخلی معاملہ ہے۔ طالبان کے نائب ترجمان کے مطابق اسلام آباد کو دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے اپنے اندرونی چیلنجز سے نمٹنا چاہیے۔ یاد رہے اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مندوب نے ایک تقریر میں کہا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے افغان سرزمین پر ٹھکانے ہیں اور اسے اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں